اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا،وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کااجلاس کل منگل کو 12 بجے پی ایم ہاﺅس میں ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس کا9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا،اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور اقتصادی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور کورونا وائرس کے معاملے پرغورہوگا،کابینہ ای سی سی کے 16 جولائی کے فیصلوں کی توثیق کرےگی۔
اجلاس میں پانچ وزارتوں اور ڈویڑنز کے ایجنڈا آئٹمز منظوری کےلئے پیش ہوں گے،کمپنیز ایکٹ 2017 ،ایف اے ٹی ایف سے متعلق لمیٹڈ لائبلیٹی پارٹنرشپ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے،انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا معاملہ،منی لانڈرنگ کاقانون مزید سخت کرنے کیلئے نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ 1997 میں ترمیم اور نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی ریسپانس ایکٹ 2020 کی منظوری کابینہ کے ایجنڈا کا حصہ ہے۔