شبلی فراز

وزیراعظم کا دورہ ،بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ بلوچستان کے حوالے سے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی۔ اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ معاشی و سماجی ترقی کے ذریعے صوبے کے عوام کا احساس محرومی دور کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ آگے بڑھنے کے یکساں مواقعوں سمیت عوام کی ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا انشاء اللہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں