وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم کا ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (عکس آن لائن )وزیر اعظم عمران خان اور ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے ابوظبی میں سول تنصیبات پر حوثی باغیو کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے حملے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے یو اے ای کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزےراعظم عمران خان نے کہا کہ اس طرح کے حملوں کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، ان حملوں کو فوری طور پر بند کرنے پر زور دیا جا سکتا ہے۔ یہ حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان نے حمایت کے بھرپور اظہار پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور المناک واقعے میں پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس اور تعزیت کا اظہار بھی کی

اپنا تبصرہ بھیجیں