فواد چوہدری

وزیراعظم کا آئینی موقف مانا جاتا تو الیکشن کے طریقہ کار پر سوال نہ اٹھتا،فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کا انعقاد اور کنڈکٹ کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم کا آئینی موقف مانا جاتا تو الیکشن کے طریقہ کار پر سوال نہ اٹھتا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق الیکشن کا انعقاد اور کنڈکٹ کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور قانون کے مطابق الیکشن کا انعقاد کرپٹ پریکٹس کو روکنا آئینی مینڈیٹ ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم بھی تھا مگر ٹیکنالوجی استعمال نہ ہوئی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا آئینی موقف مانا جاتا تو الیکشن کے طریقہ کار پر سوال نہ اٹھتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں