وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم کادہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروںکو انعام ، تعریفی اسناد دینے کا اعلان

لاہور(عکس آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو شاباش دیتے ہوئے غیرمعمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیاہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردوں کو مار بھگانے والے پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،پولیس دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے میں ہمارا قابل فخر ہراول دستہ ہے۔دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم اور ادارے متحد اور ایک آواز ہیں ،انسداد دہشتگردی کے خاتمے میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا کردار اور جذبہ پر پوری قوم کو فخر ہے ،پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید مظبوط اور جدید ہتھیاروں سے لیس کریں گے ،پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی بہادر فورسز کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں