مریم اور نگزیب

وزیراعظم کاخطاب ،پاکستان بحالی کی کوششوں میں عالمی تعاون کا خواہاں ہے، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ پاکستان بحالی کی کوششوں میں عالمی تعاون کا خواہاں ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں اہم پیغام دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 16 ارب ڈالر میں سے پچاس فیصد خود برداشت کرے گا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان بحالی کی کوششوں میں عالمی تعاون کا خواہاں ہے، ہم ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ترقی پذیر ممالک کو کئی بحرانوں کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں