جسٹن ٹروڈو

وزیراعظم ٹروڈو، شمالی امریکا تجارتی معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

مونٹریال (عکس آن لائن) کینیڈین حکام نے کہا ہے کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو رواں ہفتے واشنگٹن میں

امریکا،کینیڈا اور میکسیکو کے درمیان ہونے والے نئے شمالی امریکا تجارتی معاہدے پر دستخطوں کی تقریب

میں شرکت نہیں کریں گے، اس تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے میکسیکن ہم منصب

اینڈریس مینول لوپیز بھی شریک ہوں گے،اینڈریس مینول کا یہ پہلا غیر ملکی سرکاری دورہ ہوگا ۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جسٹن ٹروڈو

رواں ہفتے ملک میں ہی رہیں گے جہاں وہ پہلے سے طے شدہ کابینہ کے اجلاسوں اور پارلیمانی

اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس سے قبل میکسیکو کے صدر نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا تھا ،

کہ کینیڈین وزیراعظم بدھ کو واشنگٹن میں ہونے والی اس تقریب میں شریک نہیں ہوں گے،

تاہم انھوں نے جلد میکسیکو کا دورہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں