کورونا کا شکار

وزیراعظم نے ڈاکٹر اور طبی عملے کے کورونا کا شکار ہونے پر نوٹس لے لیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد کورونا کا شکار ہونے پر نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے ہنگامی پلان طلب کرلیا ہے ،

وزارت صحت، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) وزیراعظم کو میڈیکل اسٹاف کی حفاظت سے متعلق بریفنگ دیں گے، وزیراعظم کو ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے حفاظتی سامان کی فراہمی اور ان کو دی جانے والی سہولیات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں