فرخ حبیب

وزیراعظم نے پھر ماسکو میں اصولی موقف دنیا کے سامنے پیش کیا ، طاقت کا استعمال کسی بھی تنازعہ کا حل نہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پھر ماسکو میں اصولی موقف دنیا کے سامنے پیش کیا ، طاقت کا استعمال کسی بھی تنازعہ کا حل نہیں ۔

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے موقع پر وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے ٹویٹ میں کہا کہ روس اور یوکرین کو مذاکرات سے مسئلہ حل کرنا چاہیئے پاکستان تنازعے کے بچائے اقتصادی ترقی اورپائیدار امن کیلئے کوشاں ہے سفارتی سطح پر ہمیں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے فرخ حبیب نے کہا کہ سوال کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیئے وزیراعظم عمران خان بڑے میچ کے کھلاڑی ہے وزیراعظم کی جانب سے مسئلہ کشمیر سے لیکر افغانستان ، توانائی اور اسلاموفوبیا پر بات ہوئی عمران خان نہ کبھی جھکے گا اور نہ ہی پاکستانیوں کو جھکنے دے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں