کشمیریوں

وزیراعظم نے عالمی سطح پر کشمیریوں کیلئے موثر طور پر آواز اٹھائی ہے،کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے،شبلی فراز

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 5فروری دنیا بھر کے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت ہے، وزیراعظم نے عالمی سطح پر کشمیریوں کے لیے موثر طور پر آواز اٹھائی ہے،کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔لوک ورثہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پانچ فروری کے حوالے سے تصویری نمائش میں شرکت کو قابل فخر سمجھتا ہوں،5فروری شہید کشمیریوں اور ان کی قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان لاکھوں کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو آزادی کی نعمت سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے اپنے غصبانہ طرز عمل سے انسانی حقوق کو پامال کیا ہے، ہندوستان نے کشمیریوں کی قانونی حیثیت کو ختم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی سطح پر کشمیریوں کے لیے موثر طور پر آواز اٹھائی ہے،اکیسویں صدی میں اپنی آزادی کے لیے پرامن جدوجہد کرنے والوں پر بھارتی حکومت نے وحشیانہ طرزعمل اختیار کر رکھا ہے ،کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں