سینیٹر شیری رحمن

وزیراعظم نے بہترین کارکردگی دکھانے والے وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئے ہیں جو قوم کے ساتھ ایک اور مذاق ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (عکس آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم کی جانب سے وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بہترین کارکردگی دکھانے والے وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئے ہیں جو قوم کے ساتھ ایک اور مذاق ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت کی تین سالا کارکردگی بدانتظامی، کرپشن اور ناکامیوں سے بھری ہوئی ہے، کون سی وزارت ہے جس کی وجہ سے ملک میں بحران پیدا نہیں ہوا؟ ۔شیری رحمان نے کہاکہ ہر وزارت میں بحرانی صورتحال ہے، معیشت، خوراک، پیٹرولیم، توانائی، خارجہ، داخلہ، صحت اور دیگر تمان وزارتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم گالم گلوچ اور الزام تراشی کی بہترین کارکردگی پر وزراء کو ضرور تعریفی سرٹیفکیٹ دے سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزراء اور حکومت کی کارکردگی پر اب عوام ووٹ کے ذریعے اپنی رائے دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں