شورکوٹ (نمائندہ عکس آن لائن ) شورکوٹ کی سیاسی و سماجی شخصیت نواب سر فراز نواب آف کوٹ عمردراز نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،
کہ وزیراعظم عمران خان کو موجودہ حالات کے پیش نظر اپوزیشن کے معاملات میں اپنے رویے کو نرم کر نا چاہیے انہوںنے کہاکہ حکومت کو مشکل کی اس گھڑی میں اپوزیشن رہنماﺅں کو ساتھ لیکر چلنا چاہیے.
اور تحر یک انصاف کے حکومتی ارکار ن کو چاہیے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریفر نس کے حوالے سے عدالتی فیصلے کو خندہ پیشانی سے قبول کر یں انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک سچے پاکستانی ہیں انہیں چاہیے،
کہ ملک وقوم کے مستقبل کی خاطر اپنے رویوں میں نرمی پیدا کریں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو چاہیے جتنی بھی مشکلا ت در پیش آئیں لیکن آج تک اپوزیشن ان کے بار ے میں کوئی بھی بات نہ کر سکی ،
لیکن تحر یک انصاف کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے وزراءکے بیانات تحر یک انصاف کے لیے انتہائی تشویشناک ہیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے ،
پاکستان مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الٰہی ،جہانگیر تر ین ،اسدعمر اور شاہ محمود قر یشی سمیت تما م ساتھیوں کو ایک پلیٹ فار م پر اکھٹا کر یں.
اور ماضی کے ذاتی اختلافات کو بھلا کر ملک وقوم کی ترقی کے لیے ایک صف میں کھڑے ہو جائیں انہوںنے کہاکہ عمران خان کو چاہیے کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں اپوزیشن کے ساتھ نر می کر تے ہوئے،
معاملا ت احسن طر یقے سے حل کر یں اور ملکی مفادات کی خاطر اپوزیشن رہنماﺅں کو اعتماد میلیں اور تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کو ختم کرواتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر یں ۔