اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 23جنوری کو 3بجے عوام کی براہ راست فون کالزپر عوام کی شکایات اور آراءسنیں گے ۔
جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 23جنوری کو 3بجے عوام کی براہ راست فون کالز سنیں گے جبکہ وزیراعظم عوام کی شکایات اور آراءبھی سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ بھی کریں گے۔