کوئٹہ(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے گورنر ،وزیراعلیٰ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات ، سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین اور ہزارہ برداری کے عمائدین سے اظہار تعزیت کیا، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ، کوئٹہ آمد کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں گور نر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وفاقی وزیرعلی زیدی، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری ،وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ اور دیگر حکام سے سانحہ مچھ کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، بعداز اں وزیراعظم عمران خان سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی گئے جہاں انہوں نے مچھ میں قتل کئے جانے والے کانکنوں کے لواحقین اور ہزارہ برداری سے واقعہ پر اظہار افسوس اور ملاقات کی اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ
- برطانوی عوام کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ
- عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں کمی ریکارڈ
- چین کے قومی دن کی تعطیلات کے پہلے پانچ دنوں میں چائنیز مین لینڈ سے تقریباً 10 لاکھ سیاحوں کا ہانگ کانگ کا دورہ
- چین اور شمالی کوریا کے درمیان روایتی دوستی عوام کا مشترکہ اثاثہ ہے ، چینی صدر