بیجنگ(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے اورینٹ ہولڈنگز گروپ کے چیئرمین آف بورڈ، چائنہ گیژوبہ گروپ کے چیئرمین اور لانگ مارچ ٹائرکمپنی کے سی ای او نے ملاقات کی ،ملاقات میں چائنہ گیژوبہ گروپ نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا، اورینٹ ہولڈنگز گروپ چین کا بڑا انویسٹمنٹ گروپ ہے جبکہ لانگ مارچ کا شمار بہترین ٹائرمینوفیکچرنگ کمپنیوں میں ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اورینٹ ہولڈنگز گروپ کے چیئرمین آف بورڈ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں کاروباری اور سرمایہ کاری سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اورینٹ ہولڈنگز گروپ چین کا بڑا انویسٹمنٹ گروپ ہے، گروپ انفراسٹرکچر، تعمیرات، رئیل اسٹیٹ اور کیمیکل فائیبر کے شعبوں میں بزنس کر رہا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم سےلانگ مارچ ٹائرکمپنی کےسی ای او کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وفاقی وزراشاہ محمود قریشی،خسرو بختیار،شیخ رشید بھی موجود تھے جبکہ مشیرتجارت، مشیر توانائی، چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم عمران خان نے چائنہ گیژوبہ گروپ کے چئیرمین ژی ژیانگ سے بھی ملاقات کی ، جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، شیخ رشید، مشیر تجارت، مشیر توانائی اور چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ بھی ملاقات میں شریک تھے ۔۔چائنہ گیژوبہ گروپ چائنہ انرجی انجینئرنگ گروپ کا اہم ممبر ہے، گروپ 100سے زائد ممالک کے ساتھ توانائی معاہدوں پرکام کر رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں چائنہ گیژوبہ گروپ نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تعاون پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں توانائی کے نئے ذخائر کی دریافت پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔