عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف شکنجہ سخت کرنے پر آئی جی پنجاب پولیس کی تعریف

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف شکنجہ سخت کرنے پر آئی جی پنجاب پولیس کو مبارکباد یتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس مجرموں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، جرائم پیشہ افراد کو ہرگز برداشت نہ کرنے کے نئے کلچر سے معاشرے میں مثبت پیغام گیا، ۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس کی تعریف کی، وزیراعظم نے جرائم پیشہ افراد کے کامیاب تعاقب پر انسپکٹر جنرل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو ہرگز برداشت نہ کرنے کے نئے کلچر سے معاشرے میں مثبت پیغام گیا،پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس مجرموں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں