وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان

اسلام آ باد (عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا شجرکاری مہم میں ٹائیگر فورس کی مہم کا خود حصہ بنوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے نام اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی اور وزرائے اعلیٰ

بھی مہم میں حصہ لیں گے، 2023 تک 10 ارب درخت لگانے ہیں، آلودگی کی وجہ سے لوگوں کی

صحت پر اثر پڑ رہا ہے، گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان 10 متاثرہ ممالک میں شامل ہے،

9 اگست کو ملک بھر میں شجرکاری کریں گے، پاکستان میں آلودگی،

گلوبل وارمنگ کے باعث درخت لگانا ضروری ہیں، ٹائیگر فورس شجرکاری مہم کی قیادت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں