فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان نے ہر بین الاقوامی فورم پر بھارتی وحشیانہ اور غیر انسانی قبضے پر پوری دنیا کو آگاہ کیا ، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان نے ہر بین الاقوامی فورم پر بھارتی وحشیانہ اور غیر انسانی قبضے پر پوری دنیا کو آگاہ کیا ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو غیر قانونی ، غیر انسانی اقدامات سے باز رکھ کر مہاجرین کے ایک بڑے بحران سے بچا جا سکتا ہے، وزیراعظم نے گلوبل رفیوجی فورم میں بھی بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل پرر وشنی ڈالی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا گلوبل رفیوجی فورم سے خطاب بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل پر روشنی سے مہاجرین کی مشکلات کا پوری دنیا کو املاک ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غریب ملک ہونے کے باوجود 30لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے،تمام تر مشکلات کے باوجود چالیس سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستانی قابل تعریف ہے جبکہ ہمیں دنیا میں ان حالات کا خاتمہ کرنا ہو گا جس کے باعث لوگ مہاجر بننے پر مجبور ہوئے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے ہر بین الاقوامی فورم پر بھارتی وحشیانہ اور غیر انسانی قبضے پر پوری دنیا کو آگاہ کیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو غیر قانونی ، غیر انسانی اقدامات سے باز رکھ کر مہاجرین کے ایک بڑے بحران سے بچا جا سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں