اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس دو فروری کو ہوگا۔ کابینہ کے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا،اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ایجنڈ ے میں وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کی تحت بسوں کی آپریشنل پالیسی منظوری کیلئے کابینہ میں پیش ہوگی۔ کابینہ اجلاس کے دوران اسلام آباد میں لاپتہ افراد سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔