وفاقی کابینہ کااجلاس

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا‘ وفاقی کابینہ لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیاگیاہے،وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر12 بجے وزیراعظم ہاﺅس میں ہوگا،

وفاقی کابینہ لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے گی،کابینہ کو علاقائی امن، خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر بریفنگ دی جائے گی۔اس کے علاوہ کابینہ ملکی سیاسی صورتحال، معاشی مشکلات اور پارلیمانی معاملات پر بات کرے گی،وفاقی کابینہ کو قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر بریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ ملک کے تمام بڑے ایئرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے کا جائزہ لے گی،کابینہ پاکستان سکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کی تقرری کی منظوری دے گی۔اسلام آباد ہیلتھ کیئرایکٹ کے تحت بورڈ ممبران،ممبر بجٹ کمیٹی تعینات کرنےکا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے اس کے علاوہ ارسا کی جانب سے پانی کے بہاﺅ کی ٹیلی میٹرک کے ذریعے مانیٹرنگ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں