وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں، وزارت اقتصادی امور وزیراعظم کو غیرملکی فنڈز سے متعلق بریفنگ دے گی۔ذرائع کے مطابق کس ملک نیپاکستان کو کتنے فنڈز دئیے اور یہ فنڈز کہاں خرچ ہوئے ہیں سے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے تمام تر تفصیلات مانگ لی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اقتصادی امور اس معاملے پر وزیر اعظم کو بریفنگ 12 جنوری کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں