وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو خصوصی ٹاسک سونپ دے دیا

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی حکومت نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ اعتماد سازی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو خصوصی ٹاسک سونپ دے دیا ہے جبکہ کراچی میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانےکی ہدایت بھی کی۔تفصیلات کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال میں اتحادی جماعتوں کا اہم کردار ہے، وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کےساتھ اعتمادسازی کاعمل تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جہانگیرترین کوخصوصی ٹاسک سونپ دیا۔

جہانگیرترین کی سربراہی میں وفداتحادیوں سےرابطوں میں تسلسل رکھے گا، ایم کیو ایم،ق لیگ،جی ڈی اےاوربی این پی مینگل سے رابطوں میں تیزی آئے گی، جہانگیرترین، شاہ زین بگٹی اوربلوچستان میں اتحادیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وفاقی ترقیاتی منصوبے اتحادیوں کی مشاورت سے تشکیل دیے جائیں گے ، پی ٹی آئی کراچی ارکان قومی اسمبلی کے تجویز کردہ منصوبوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں