وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو راضی رکھنے کیلئے تین کمیٹیاں قائم کر دیں

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو راضی رکھنے کیلئے تین کمیٹیاں قائم کر دیں۔ جمعرات کو اتحادی جماعتوں کے مطالبات پر غور کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جسمیں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات پر غور کیا گیا ۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ بہتر روابط پر زور دیا ۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مستقل رابطہ رکھنے کیلئے وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت کمیٹیاں قائم کی گئیں ،سندھ میں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کے کنوینر اسد عمر مقرر کئے گئے ،دیگر ممبران میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔پنجاب میں مسلم لیگ ق کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کنوینر مقرر کئے گئے ۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ دیگر ممبران میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر تعلیم شفقت محمود شامل ہیں ،بلوچستان میں باپ بی این پی اور جے ڈبلیو پی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کے پرویز خٹک کنوینر مقرر کئے گئے ،دیگر ممبران میں قاسم سوری اور میر خان محمد جمالی شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں