اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے ،وزیر اعظم سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوئے جس میں دو طرفہ معاملات اور خطے میں حالیہ پیش رفت پر بات چیت کی جائے گی،
وزیر اعظم سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے،وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ سمیت دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں پر بھی بات کریں گے، وزیر اعظم مدینہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان پچھلے دوروں کا تسلسل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب پاکستان اور سعودی قیادت کے درمیان رابطوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔