ایاز صادق

وزیراعظم عمران خان ذاتیات پر اترآئے ہیں اورذاتی عناد کی وجہ سے لاہور میں مودی اور بھارتی پرچم کی تصاویر لگائی گئیں’ایاز صادق

لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دو بار الیکشن ہارنے پرذاتیات پر اترآئے ہیں ،میرے ساتھ ذاتی عناد کی وجہ سے حکومت کی جانب سے لاہور میں مودی اور بھارتی پرچم کی تصاویر لگائی گئیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ میں ہمیشہ سے منتخب ہوتا آیا ہوں اگر آپ کو بار بار غدار کہا جائے گا تو آپ کیا کریں گے ،کبھی آپ کو غدار ،کبھی مودی کا یار کہتے ہیں کیا اس سے آپ کا دل نہیں دکھے گا ،میں نے حکومت کی جو بات کی وہ ٹھیک کی۔ انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری کی بات آگے لیکر چلوں تو وہ ملکی مفاد میں نہیں ،وہ بات کریں جس میں ملک کا مفاد ہے ،وہ نہ کریں جس سے کوئی اوربات ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں