وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا دبئی میں آتشزدگی کے واقعہ میں تین پاکستانیوں کی موت پر دکھ کا اظہار

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے دبئی میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے واقعہ میں تین پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پردکھ اور افسوس اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ دبئی میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے تین پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے بارے جان کر انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔ وہ اس سانحہ پر سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مشن کو متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں