اسلام آ باد (عکس آ ن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے لندن چلے ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف بدھ کی دوپہر لاہور سے لندن چلے گئے ، وہ برطانیہ کے شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں وہ موجودہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے جبکہ پارٹی کے امور پر بھی گفتگو کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ برطانیہ 3 روز کا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ روانگی سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں اور دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی روابط کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی شاہی خاندان ہمیشہ پاکستان کا عظیم دوست رہا ہے، کنگ چارلس تھری کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ میں دولت مشترکہ رہنماں کی کانفرنس میں بھی شرکت کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ دورہ برطانیہ میں عالمی رہنماں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت اور تبادلہ خیال کا موقع بھی میسر آئے گا۔