وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدرنے پشین مند کےمقام پربارڈر مارکیٹ، پولان گبد بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کر دیا

پشین(عکس آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ر ابراہیم رئیسی کے ہمراہ ردیگ پشین مند کےمقام پربارڈر مارکیٹ اور ایران سے 100میگاواٹ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن پولان گبد کا افتتاح کر دیا، ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران سے در آمد کردہ کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار 204میگا واٹ ہوگئی،دونوں ممالک نے جلد آزادانہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان بھی کیا ہے ،

اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر سے مفید اور مثبت گفتگو ہوئی، ان کو سی پیک سے متعلق بھی تجاویز پیش کی ہیں، ایران کے ساتھ فری ٹریڈ کو جلد حتمی شکل دیں گے،انہوں نے کہا کہ بجلی کی ٹرانسمیشن سے متعلق بہت گنجائش ہے، اس میں مل کر آگے بڑھیں گے، ایران پاکستان دوستی کے لیے یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے، جبکہ ایرانی صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر پابندیوں کے باجود ہم نے ان منصوبوں کو پورا کیا ، پاکستان اور ایران کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، توانائی شعبے میں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار رہیں ، بارڈر مارکیٹ سے تجارت اور رابطے بڑھیں گے،

تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحد پر گبد پولان بجلی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی تقریب انعقاد کیا گیا ، تقریب میں وزیراعظم شہباز اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی شریک ہوئے ، گبد- پولان ٹرانسمیشن لائن وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی کی بدولت ریکارڈ مدت میں تعمیر ہوئی ، ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران سے در آمد کردہ کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار 204میگا واٹ ہوگئی ہے ، وزیراعطم شہباز شریف کا بلوچستان میں بلاتعطل بجلی فراہمی کا وعدہ پورا ہوگیا ہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاک ایران تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، آج دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے قدم اٹھا یا ہے ،

ایرانی سرحد پر وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں ، یہ سرحد ایران اور پاکستان کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے ، جن منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ، ان کی بنیاد بہت پہلے رکھی گئی تھی ، مگرتاخیر کا شکار ہوئے ، ایران پر پابندیوں کے باجود ہم نے ان منصوبوں کو پورا کیا ، پاکستان اور ایران کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، توانائی شعبے میں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار رہیں ، پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک سے توانائی شعبے میں کام کرنے کی گنجائش موجود ہے ، 9ماہ کے اندر پاکستان اور ایرانی حکام نے ملکر کام کیا اور تحفظات کو دور کیا ، بارڈر مارکیٹ سے تجارت اور رابطے بڑھیں گے ، پاکستان کے ساتھ معاشی سطح پر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں ان منصوبوں نے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی مزید مضبوط ہوگی ،

ہم ان منصوبوں کو تجارت کے مواقع کی نظر سے دیکھتے ہیں، خطے کے مسائل حل کرنے کیلئے مذاکرات ضروری ہے ، مغربی ممالک کی دخل اندازی سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ، وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ اداکرتا ہوں یہ تقریب پاکستان اور ایران کے مضبوط تعلقات کا مظہر ہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے ، کوئی شک نہیں کہ ایران اور پاکستان برادر ملک ہے پاکستان ایران محبت ،اخوت اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں پاکستان اور ایران کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے ، قابل احترام ایرانی صدر کا دل کی گہرائی سے مشکور ہوں ،

آج پشین مند بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا اور مزید 6 تجارتی منڈیوں کا افتتاح بھی کیا جائیگا ، اس نظام سے پورے خطے میں خوشحالی اور ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا ، ایران اور پاکستان کے تجارتی روابط میں یہ سنگ میل ہے انہوں نے کہا کہ 100میگا واٹ کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کیا یہ منصوبہ کئی سال سے التواءکا شکار تھا ، مگردیر آئید درست آئید ، ایرانی صدر کا شکریہ کہ انہوں نے منصوبوں میں ذاتی دلچسپی لی ، پاکستان اور ایران میں بجلی اور پٹرولیم منصوبوں میں بے پناہ گنجائش ہے ،

ایرانی صدر سے شمسی توانائی سے متعلق بات کی ہے ، بہت جلد اپنی ٹیم ایران جائیگی ، ایران سے بھی ٹیم پاکستان آئیگی ، وزیراعظم نے کہا کہ 1947میں پاکستان آزاد ہوا تو سب سے پہلے ایران نے پاکستان کو تسلیم کیا ، ایران اور پاکستان کا بارڈر سلامتی کی علامت ہے ، بارڈر سکیورٹی کی حوالے سے کسی کو کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے ۔ امید ہے کہ ایرانی صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ، ایرانی قیادت اور اعلیٰ حکام کی دلی محبت اور بہترین میزبانی پر شکر گزار ہوں ، ایرانی عوام کو پاکستانی عوام کی طرف سے محبت کے پھول پیش کرتا ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں