وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف‘حمزہ شہباز کیخلاف نیب کے 3ریفرنس کی سماعت28اپریل تک ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر) خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی اسپیشل کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کیخلاف نیب کے 3ریفرنس کی سماعت ہوئی ،حمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج 3کیسز میں حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا ،عدالت نے حمزہ شہباز کو بھی حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں