وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف عمرہ ادائیگی کیلئے کل سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے کل سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر مختلف پراجیکٹس سے متعلق بات چیت بھی ہوگی۔

ملاقات کے دوران ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، وزیراعظم کے دورہ سعودی کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں