وزیراعظم

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے 2روزہ دورہ پر ازبکستان پہنچ گئے

سمر قند (نمائندہ عکس) وزیراعظم شہبا زشریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کیلئے 2روزہ دورہ پر ازبکستان پہنچ گئے ، سمر قند ائیرپورٹ پر وزیراعظم شہبا شریف کا ازبک وزیراعظم عبداللہ اری پورف نے استقبال کیا ،

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ، وزیراعظم شہبا زشریف نے حضرت خضر اور اسلام کریموف کے مزارپر حاضری دی ، مزار پر وزیراعظم نے فاتحہ خوانی کی ، وزیراعظم شہبا زشریف نے خضر کمپلیکس کے آرکیٹکچر کا معائنہ کیا ، آٹھویں صدی میں تعمیر ہونے والی مسجد خضر فن تعمیر کا بہترہین شاہکار ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں