فیصل جاوید

وزیراعظم سے بڑھ کر کون خواتین کو خراج عقیدت پیش کرسکتا ہے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے بڑھ کر کون خواتین کو خراج عقیدت پیش کرسکتا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنی والدہ کو سرطان سے نبرد آزما دیکھا اور اس مرض کیخلاف ہسپتال قائم کردیا۔ انہوںنے کہاکہ ماں کی یاد سے منسوب عمران خان کا یہ ہسپتال دنیا کا واحد اسپتال ہے جو 70فیصد غریبوں کو مفت علاج فراہم کرتا ہے، آج کے دن کی نسبت شہداء اور جری سپاہیوں کی عظیم المرتب ماؤں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، ان بہادر ماؤں کے سپوت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن کا دفاع ناقابلِ تسخیر بناتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ماؤں کے ان بہادر سپوتوں کے فیض کرڑوں پاکستانی آرام و تحفظ کی نیند سوتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں