فواد چوہدری

وزیراعظم تعمیراتی پیکج کے تحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم تعمیراتی پیکج کے تحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم تعمیراتی پیکج کے تحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے رہے ہیں۔فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ سیمنٹ کی فروخت اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین جن کو لگتا تھا یہ کیسے ہوسکتا ہے عمران خان 50 لاکھ گھر کیسے بناسکتے ہیں اب شرمندہ ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقی کا سفر جاری رہے گا،انشاء اللّٰہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں