اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک دو دن میں دو بڑے اقدامات کا اعلان کرنے جارے ہیں۔ پاکستان میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہے، گندم کی نئی فصل کیلئے جو بھی وسائل کی ضرورت ہوگی بروئیکار لائیں گے، وزیراعظم نے وارننگ دی ہے ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں نہیں چھوڑا جائے گا۔
پی آئی ڈی میں حکومتی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، صوبوں کو ٹرانسپورٹیشن میں کیا مسائل ہیں اس پرجمعہ کی صبح غورہوگا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہے، گندم کی نئی فصل کیلئے جو بھی وسائل کی ضرورت ہوگی بروئیکار لائیں گے، صوبوں سے درخواست کی ہے گندم کی ریلیزکی رفتاربڑھا دیں، وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹیٹ بینک اور نادرا سے کچھ مدد مانگی تھی جو منظور کرلی گئی۔اسد عمر نے بتایا کہ عوام تک معاشی پیکج درست پہنچے اس سے متعلق بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے،
وزیراعظم عمران خان کل یاپرسوں 2بڑے اعلانات کرنے جارہے ہیں، بدقسمتی سے کچھ عناصراس موقع کافائدہ اٹھاکرذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں تاہم وزیراعظم نے وارننگ دی ہے ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں نہیں چھوڑا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام ذخیرہ اندوزی دیکھیں تواطلاع دیں،ایسے عناصرملک کے بھی دشمن ہیں، ریلیف پیکج پرعملدرآمدکاکام صوبوں کیساتھ مل کرکیاجارہاہے جب کہ 31مئی تک ملک بھرکیتمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔