مریم اور نگزیب

وزیراطلاعات کا آزادی صحافت کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے 7 درجے بہتر ہونے پر اظہار تشکر

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے آزادی صحافت کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے 7 درجے بہتر ہونے پر اظہار تشکر کیا ۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ میڈیا کو زدو کوب، اغوا کرنے، گولیاں مارنے، پسلیاں توڑنے، لفافہ، بکاؤ کہنے، غلیظ کردار کشی کی مہم چلانے والا دور آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے جس کا عالمی سطح پر اعتراف بھی ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ماتھے پر لگا ‘ میڈیا پریڈیٹر’ کا بدنما داغ دھونے کی کوشش کی جا رہی ہے ،عمران میڈیا پریڈیٹر کا چار سال کا ڈالا گند رفتہ رفتہ صاف ہورہا ہے، الحمدللہ ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم اور میڈیا کو مبارک پیش کرتی ہوں کہ میڈیا انڈیکس میں پاکستان بہتر ہورہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ایک سال میں میڈیا کے حوالے سے پیش رفت ہونا خوش آئند ہے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد میڈیا فریڈم انڈیکس میں بہتری کی ایک اور نیک نامی پاکستان کو ملی۔ انہوںنے کہاکہ رائے اور صحافت کی آزادی کی جدوجہد کرنے، صعوبتیں اور ظلم برداشت کرنے والے صحافیوں اور تنظیموں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کے تعاون و رہنمائی میں بہتری کا یہ سفر جاری رکھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا فریڈم انڈیکس میں 7 درجے بہتری اختلاف رائے برداشت کرنے کا ثبوت ے۔

انہوںنے کہاکہ آر ایس ایف کی رپورٹ بتارہی ہے کہ موجودہ حکومت میڈیا سے متعلق جمہوری رویے پر کاربند ہے ،7 درجے بہتری ثبوت ہے کہ ہماری سمت درست اور نیت بہتری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ رپورٹ جمہوری عوامی حکومت اور غیرجمہوری مسلط حکومت کے درمیان فرق بتاتی ہے ،اِن شاء اللہ میڈیا اور اظہار رائے کے آئینی حقوق کو مزید تقویت دینی ہے ،2022 میں عمران خان کو میڈیا پریڈیٹر قرار دیاگیا تھا ،اس سیاہ دور حکومت کے آخری سال میں میڈیا انڈیکس میں پاکستان 12 درجے نیچے گیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران پریڈیٹر کے چار سال کے دور میں 18 درجے پاکستان پریس فریڈم انڈیکس میں نیچے گیا ،صرف ایک سال میں وزیراعظم شہبارشریف کی قیادت میں پاکستان کی انڈیکس میں 7 درجے بہتر ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں