اسلام آباد ہائیکورٹ

وزارت تعلیم کو ایف پی ایس سی سے کامیاب امیدواروں کے نتائج شائع کرنے کا حکم

اسلام آباد(عکس آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کے مستقلی کیس میں کامیاب امیدواروں کے نتائج شائع کرنے کا حکم دے دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حکمنامہ جاری کیا،حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وزارت تعلیم فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے کامیاب امیدواروں کے نتائج ویب سائٹ پر جاری کرے،

کامیاب امیدواروں کے آفر لیٹر بھی ان کو ارسال کئے جائیں،عدالتی حکمنامے کے مطابق ایف پی ایس سی حکام نے نتائج کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی، ایف پی ایس سی حکام کے مطابق 26ستمبر کو نتائج وزارت تعلیم کو بھجوا دیئے، عدالت کو بتایا گیا کہ نتائج کو شائع کرنا اور مزید پراسیس کو آگے بڑھانا وزارت تعلیم کا کام ہے،عدالت نے کہا کہ کیس کی مزید سماعت 30نومبر کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں