کراچی (عکس آن لائن)سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان کی کپتانی میں جیتے گئے 1992ء کے ورلڈ کپ کی نایاب یاد سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر رمیز راجہ نے میلبورن کے کرکٹ گراؤنڈ کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جو 1992ء کے ورلڈ کپ کے دوران لی گئی تھی۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں رمیز راجہ سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑی وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔
رمیز راجہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم نے 92 ورلڈ کپ کے ٹریننگ سیشن میں میلبورن گراؤنڈ میں کپتان عمران خان کی سربراہی میں 5 راؤنڈ لگائے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلی مرتبہ سال 1992 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں ورلڈ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس وقت پاکستان ٹیم کی قیادت موجودہ وزیراعظم عمران خان ہی کر رہے تھے جہاں قومی ٹیم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا تھا۔