ظہیر عباس

ورلڈ کپ کے موقع پر چیف سلیکٹر کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے تھا، ظہیر عباس

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ماضی کے اسٹار بیٹر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے موقع پر چیف سلیکٹر کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے تھا۔اپنے بیان میں ظہیر عباس نے کہا کہ دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے گئی ہو اور کسی نے استعفیٰ دیا ہو۔سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی پرفارمنس بھارت سے ہارنے کے بعد گر گئی، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بہت ضروری تھی، اسے تباہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرگنائزر کو کرکٹ کی سمجھ نہیں پھر رزلٹ تو یہی آئے گا، کرکٹ منظورِ نظر لوگوں کے ہاتھ میں ہو گی تو نقصان ہوتا رہے گا۔ظہیر عباس نے کہا کہ لوگ کرکٹ کے پیچھے پڑے ہیں کہ اسے تباہ کر دیا جائے، خدا کے واسطے کرکٹ اسپورٹس مین کو دو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں