نجم سیٹھی

ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے کا فیصلہ شاہد آفریدی نے نہیں حکومت نے کرنا ہے،نجم سیٹھی

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے کا فیصلہ شاہد آفریدی نے نہیں بلکہ حکومت نے کرنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے کا فیصلہ جے شاہ اور میرا بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اْس جانب بھارتی حکومت اور اِدھر پاکستان حکومت کا ہے،سکیورٹی کی بنیاد پر ہی ان فیصلوں کا انحصار ہوتا ہے،اگر حکومت نے کہا کہ آپ ورلڈ کپ کھیلنے جائیں تو ہم ضرور جائیں گے۔

دوران انٹرویو نجم سیٹھی نے کہا کہ سربراہ ایسی سی جے شاہ کی درخواست پرمیں نائب صدرپنکج کھمجی سیملا،ہائبرڈ ماڈل پر مثبت رد عمل سامنے آیا ،انہوں نے جے شاہ کو بریفنگ کا بتایا،مجھے کہا گیا کہ15مئی کوبتائیں گے لیکن میں ابھی فیصلے کا منتظرہوں۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کا اے سی سی پردباؤ ہے کہ نیوٹرل وینیو سری لنکا کوبنایاجائے،سری لنکا کا اعتراض ہے ستمبرمیں یو اے ای میں شدید گرمی میں ون ڈے کھیلنامشکل ہے، اسی موسم میں یو اے ای میں ایشیا کپ سمیت آئی پی ایل کے میچز ہو چکے ہیں، میزبان پاکستان ہے، گیٹ منی میزبان کا حق ہے، سری لنکا میں گیٹ منی کم ملے گی۔

نجم سیٹھی کے مطابق اگر سری لنکا کا فیصلہ ہو اورہمیں معاوضہ ٹھیک ملے توبات ہو بھی سکتی ہے۔نجم سیٹھی نے نئی سلیکشن کمیٹی سے متعلق بتایا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید ہی رہیں گے ، کمیٹی کے اراکین میں مکی آرتھر،گرانٹ بریڈ برن اور حسن چیمہ ہوں گے ،

حسن چیمہ ڈیٹا کے ماہر ہیں، سلیکشن کمیٹی ڈیٹا پر بھی انحصار کرے گی جبکہ مکی آرتھرپاکستان کرکٹ سیواقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ضرورہوگا،نہ ہوا تو 3 ملکی ٹورنامنٹ کا پلان تیارہے، آئی سی سی کے اجلاس میں ریوینیو شیئرنگ کے فارمولے پر بات کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں