ڈاکٹر عارف علوی

وبائی امراض کی روک تھام کیلئے موثرکوششوں کی ضرورت ہے،صدر مملکت

راولپنڈی ( عکس آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اے ایف آئی سی میں مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کو سراہا تے ہوئے ادارے میں تحقیق کی کوششوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وبائی امراض کی روک تھام کیلئے موثرکوششوں کی ضرورت ہے، اے ایف آئی سی کا مریضوں کے علاج سے متعلق جذبہ اور خدمت قابل تحسین ہے ،پیچیدہ امراض کے علاج کیلئے ٹھوس کوششیں ثمرآور ہوتی ہیں۔

ہفتہ کو پالک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اے ایف آئی سی راولپنڈی میں انٹرنیشنل کارڈیک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،کانفرنس میں امریکہ،برطانیہ،مصراورترکی کے ماہرین امراض قلب نے شرکت کی ،کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ، مصر، قطر، لبنان کے الیکٹرو فزیالوجسٹ بھی شریک ہوئے، صدرعارف علوی کانفرنس میں مہمان خصوصی تھے۔کانفرنس میں ماہرین امراض قلب نے اظہار خیال کیا آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت نے اے ایف آئی سی مریض کے علاج اوردیکھ بھال کے معیار، ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی کارکردگی کوبھی سراہا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاکہنا ہے کہ وبائی امراض کی روک تھام کیلئے موثرکوششوں کی ضرورت ہے،صدرمملکت نے ادارہ برائے امراض قلب اورریسرچ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔صدر مملکت کاکہناتھا کہ اے ایف آئی سی کا مریضوں کے علاج سے متعلق جذبہ اور خدمت قابل تحسین ہے ،پیچیدہ امراض کے علاج کیلئے ٹھوس کوششیں ثمرآور ہوتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں