واپڈا

واپڈا میں 2018 سے 2021 تک 2233 افراد کو بھرتی کیا گیا،سرکاری اعداد و شمار

فیصل آباد (عکس آن لائن)واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) میں 2018 سے 2021 تک کنٹریکٹ اور ریگولر بنیادوں پر 2233 افراد بھرتی کیے جا چکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران 1690 ملازمین کو ریگولر اور 543 کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا جبکہ 25 مشیروں کو بھی کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا۔مذکورہ ملازمین کو گریڈ 20 سے بی ایس 1 تک مختلف گریڈز میں بھرتی کیا گیا تھا۔

بی ایس 20 میں 4، بی ایس 19 میں 15، بی ایس 18 میں 38، بی ایس 17 میں 267، بی ایس 16 میں 74، بی ایس 15 میں 164 افراد کو بھرتی کیا گیا تھا۔ اسی طرح بی ایس 14 میں 104، بی ایس 13 میں 6، بی ایس 12 میں 3، بی ایس 11 میں 63، بی ایس 9 میں 161، بی ایس 6 میں 734 اور بی ایس 1 میں 287 افراد کو بھرتی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں