احسن اقبال

والد کی طبعیت خراب ہو تو تیماردارای کےلئے جا نا ہر بیٹی کا ایک قانونی اور فطری حق ہے ، احسن اقبال

اسلام آباد(عکس آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہر بیٹی کا ایک قانونی اور فطری حق ہے کہ اگر اس کے والد کی طبعیت خراب ہو تو وہ ان کی تیماردارای کے لئے جاسکے،ہم نے پرویز مشرف کے مارشل لا کا بھی سامنا کیا ہے، اس میں بھی بہت سختاں تھیں، لیکن جس پستی کے اوپر اس حکومت کا کردار ہے وہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتا۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر بیٹی کا ایک قانونی اور فطری حق ہے کہ اگر اس کے والد کی طبعیت خراب ہو تو وہ ان کی تیماردارای کے لئے جاسکے، یہ حکومت کی کم ظرفی ہے ، احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے پرویز مشرف کے مارشل لا کا بھی سامنا کیا ہے، اس میں بھی بہت سختاں تھیں، لیکن جس پستی کے اوپر اس حکومت کا کردار ہے وہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتا، مریم نواز کی گرفتاری کے لئے حکومت نے وہ وقت چنا جب وہ اپنے والد سے ملاقات کر رہی تھیں، وہ ایک بیمار والد کو اذیت دینا چاہتے تھے، جو حکومت اس پستی کے اوپر کام کرے تو اس سے کوئی بھی توقع کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں