دیپیکا پڈوکون

والد کی بائیوپک بنانے پر کام کررہی ہوں، دیپیکا پڈوکون

ممبئی (عکس آن لائن)بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بتایا ہے کہ وہ اپنے والد اور بیڈمنٹن چیمپئن پرکاش پڈوکون کی بائیوپک پر کام کررہی ہیں۔ ایک یوٹیوب چینل پر بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد بھارت کے ان اولین ایتھلیٹس میں سے ایک ہیں جنہوں نے بھارت کے 1983 کے ورلڈکپ جیتنے سے قبل ملک کو کھیلوں کی دنیا کے نقشے پر ابھار کر لائے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد نے 1981 میں ورلڈ چیمپئن شپ جیتی تھی، جو ظاہر ہے 1983 کے کرکٹ ورلڈکپ سے پہلے ہی تھا۔

انہوں نے اپنے والد کی بیڈمنٹن کیریئر کے دوران جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک شادل ہال میں تربیت حاصل کی، جو ان کا بیڈمنٹن کورٹ تھا۔ دیپیکا کا کہنا تھا کہ دراصل والد اپنے نقصانات کو ہی اپنے فائدوں کے طور پر استعمال کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں جس طرح ایتھلیٹس کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اگر اس وقت انہیں یہ سہولیات میسر آتیں تو وہ اور بھی زیادہ آگے ہوتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں