حیدر سلطان

والد اپنے بچوں کے لئے سائبان اور ڈھال ہوتا ہے ‘ حیدر سلطان

لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ والد اپنے بچوں کے لئے سائبان اور ڈھال ہوتا ہے اور جب یہ آپ کے پاس نہیں ہوتے تو پھر دنیاکی سمجھ آتی ہے ، اردو فلموں بھی کی ہیں لیکن پنجابی فلمیں میرے دل کے بہت قریب ہیں ۔

حیدر سلطان نے کہا کہ میرے والد محترم سلطان راہی مرحوم ایک عاجز انسان تھے اوربے پناہ عروج ملنے کے باوجود ہم نے کبھی ان میں تکبر نہیں دیکھا تھا ۔ ان کے دنیا سے جانے کے بعد نہ صرف ان کے پرستار بلکہ عام لوگ بھی دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے ، آج بھی لوگ ان سے محبت کرتے ہیں اور ان کی نسبت بہت عزت و احترام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ کسی کے سر سے اس کے والدکا سایہ ختم نہ ہو یہ وہ درخت ہے جو خود دھوپ میں کھڑا رہتا ہے لیکن اپنی اولاد کو چھاؤ ں دیتا ہے ۔

حید رسلطان نے کہا کہ اگر سچ کہوں تو پنجابی فلمیں میرے دل کے زیادہ قریب ہیں اور میری دعا ہے کہ پنجابی فلمیں دوبارہ سے وہی عروج حاصل کریں جس کی ماضی میں مثالیں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں