پاکپتن(نمائندہ عکس آن لائن)والدین کا سایہ اولاد کے لئے ایک مضبوط اور قدآور درخت کی طرح ہوتا ہے باقی سارے رشتے چھوڑ دیتے ہیں والدین کی دُعائیں انسان کو ہر مشکل سے نکال دیتی ہیں اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ صوبائی جنرل سیکرٹری PCU حسن بخاری کے والدین کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے
ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر پریس کلب ساہیوال ڈویژن پیر سید طمطراق محاسن شاہی کی حسن بخاری کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے موقع پر خصوصی دُعا کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر صحافی ملک محمد علی، ڈوپژنل پریس کلب کے عہدیداران نائب صدر میاں شبیر احمد چھٹہ، جنرل سیکرٹری حاجی لیاقت علی، انفارمیشن سیکرٹری ملک دلاور،فنانس سیکرٹری مہر حسن عبداللہ ناز،ایگزیکٹو ممبران اسلم کھوکھر اور ریاض احمد بھی ان کے ہمراہ تھے
بعد ازاں سیّد طمطراق حسین شاہ اور حسن بخاری کے ہمراہ تمام دوستوں کی دربار بابا فرید پر حاضری ملک و قوم اور خصوصاً صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی دُعا کی گئی اس کے بعد سینئر صحافی سیّد وارث علی شاہ کے بھتیجے اور صحافی حسن رضا کی بھتیجی کے انتقال ڈویژنل پریس کلب کے عہدیداران نے ان کی رہائشگاہ پر ان کی مغفرت کی دُعا کی۔