والدین

والدین ایسا اثاثہ ہوتے ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا’ شاہدہ منی

لاہور(عکس آن لائن ) نامور گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ اپنی ماں کی دعائوں کی بدولت زندگی میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں ،کسی انسان کی محنت کے ساتھ ماں کی دعائیں بھی شامل ہوں تو اس کاصلہ اس کی محنت سے کئی گنا بڑھ کر ملتا ہے اور خاص طو رپر اس میں برکت ہوتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ جو شخص اپنے والدین خاص کر ماں کی دعائیں لیتا ہے وہ زندگی میں کبھی ناکام نہیں ہو سکتا ،آج میں زندگی کے جس مقام پر ہوں اس میں میری والدہ کی دعائوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔

میری دعا ہے کہ خدا کی ذات سب کے والدین کو سلامتی عطا کرے کیونکہ یہ وہ اثاثہ ہوتے ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا ۔ یہ ہستیاںاپنی اولاد کی پہچان بنانے کے لئے اپنا سب کچھ دائو پر لگا دیتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں