اقرا عزیز

والدہ نے گھرداری سکھائی،گھر کے کام کرنا پسند ہے:اقراعزیز

اسلام آباد (عکس آن لائن)اداکارہ اقرا عزیز نے کہا کہ وہ گھر کی خودصفائی کرتی ہیں۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ وہ ایک متوسط فیملی کی لڑکی تھیں اور ان کی والدہ نے انہیں گھر داری کرناسکھایا ہے اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو نوکری کے ساتھ ساتھ گھر کے کاموں کو بھی کرتے دیکھا ہے اور وہ خود بھی اپنے گھر میں سارے کام کرتی تھیں،گھر کے کام کرنا پسند ہے۔

اپنے شوہر اداکار یاسر حسین کے ساتھ رشتے کی نوعیت پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم دونوں میاں بیوی کے ساتھ ساتھ بہترین دوست ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں