واربرٹن پولیس

واربرٹن پولیس کی بڑی کامیابی،5لا کھ روپے تاوان کیلئے اغواءہونے والانوجوان بازیاب کروا لیا

واربرٹن(نمائندہ عکس آن لائن)واربرٹن پولیس کی بڑی کامیابی،5لا کھ روپے تاوان کیلئے اغواءہونے والانوجوان مغوی چندگھنٹوں کے اندربروقت کاروائی کے دوران اغوا کاروں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا،

خاتون سمیت4 اغواءکار گرفتار۔تفصیلات کے مطابق مہمونوالی کا رہائشی محسن علی اپنی بہن کیساتھ ضروری کام سے جا رہا تھا کہ راستے میں اسے خاتون سمیت چارنامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر اغواءکر کے فرارہو گئے ۔زرائع کیمطابق واربرٹن پولیس کو15کال پر اطلاع ملی کہ چند نامعلوم ملزمان نے مہمونوالی کے رہائشی 9ویں جماعت کے طالبعلم محسن کو کو اغواءکرلیا ہے۔پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ملزمان کار Vegon Rنمبری۔۔۔۔۔پر گاﺅں مہونوالی سے واربرٹن کی طرف فرار ہیں۔

وقوعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ واربرٹن حاجی محمد بوٹا ڈوگرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بروقت کاروائی کی پولیس نے ناکہ بندی اوراغواکاروں کا پیچھا کرتے ہوئے مغوی کو باحفاظت بایاب کرا لیا اورمسلح ملزمان شہباز، عمران، عبدالستار،اور ایک خاتون کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔ملزمان نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ تاوان کے لئے با قاعدہ منصوبہ بندی کر کے مناسب موقع پا کرمحسن کو 5لاکھ تاوان لینے کیلئے اغواءکیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ واربرٹن حاجی محمد بوٹا ڈوگرنے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سربراہ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمان کھاڑ ک کی ہدایت اور انکی سربراہی میںعوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے ننکانہ پولیس ہر وقت الرٹ ہے تاکہ اس قسم کے اقدامات پر قابو پایا جا سکے۔ ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمان کھاڑ ک کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیحات اور فرائض میں شامل ہے جس کے لئے تمام تر محکمانہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے اغواءکاروں کو گرفتار اور مغوی کو بخفاظت بازیاب کروانے پر ایس ایچ او حاجی محمد بوٹاڈوگراور ان کی ٹیم کو نقدد انعام اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں