واربرٹن شہر

واربرٹن شہرکے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حوالے سے بلدیہ کمیٹی ہال میں اجلاس منعقد

واربرٹن (نمائندہ عکس آن لائن) ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد عاطف کی زیر صدارت واربرٹن شہرکے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حوالے سے واربرٹن بلدیہ کمیٹی ہال میں اجلاس منعقد ہوا،ممبر صوبائی اسمبلی میاں عاطف نے واربرٹن شہرکیلئے مزید نئے منصوبوں کیلئے 1کروڑپچاس لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈزکا اعلان کرتے ہوئے خوشخبری سنا دی،آئندہ ملنے والے والے فنڈز سے واربرٹن سے باباگورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی تک کارپٹ روڈ بھی بنانے کا علان کر دیا۔تفصیلات کیمطابق واربرٹن میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بلدیہ ہال میں ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 132میاں محمد عاطف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پرسب انجینئر حسن نسیم ، سابق ممبر ایم سی واربرٹن اور نوجوان سیاسی و سماجی رہنما ایڈووکیٹ میاں منصور شفیع،عبدالرﺅف قاضی، نائب صدر انصاف لیبر ونگ سنٹرل پنجاب محسن شمسی،ملک عتیق،بشیر آرائیںاور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سمیت دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد عاطف کو شہر میں پہلے سے جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیاسب انجینئر حسن نسیم نے بریفنگ دی۔ جس پرمیاں محمد عاطف نے کہا کہ واربرٹن شہر میںجاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں میں معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور تعمیراتی مٹیریل میں معیار کاخاص خیال رکھا جائے، تمام منصوبے اور ریپیئرنگ کے کام وقت پر مکمل کئے جائیں۔ڈویلیپمنٹ کے اجلاس میں شریک شہر کے نمائندوںنے ممبر صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوںکے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔میاں عاطف نے کہا کہ شہرکے تمام خستہ حال گلیوں بازاروں کی دوبارہ تعمیراور ریپیئرنگ کے لئے متعلقہ وارڈزکے عوام کی مشاورت سے جلد منصوبہ جات تیار کیے جائیں گے۔میاں عاطف نے کہا کہ واربرٹن شہرکی ترقی و خوشحالی کے لئے مزید فنڈز جاری کیے جائیں گے جبکہ واربرٹن سے باباگورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی تک12سے 14فٹ چوڑا کارپٹ روڈ بھی بنایا جائیگا۔

واربرٹن باباگورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی روڈ کو ترقیاتی منصوبوں میں شامل کر لیا گیا ہے جسکا آئندہ ملنے والے فنڈز میں باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا۔میڈیا سے گفتگو میں میاں محمدعاطف نے کہا کہ بہت سے منصوبوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں جبکہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے بہت سے نئے ترقیاتی منصوبوں پر جلد ہی باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ان منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے مو ئثر مانٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایات ہیں عوام کو سہولیات انکے دہلیز پر پہچانی ہیں۔ میاں محمد عاطف نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ایسے منصوبے تعمیر ہوں جن کا فائدہ زیادہ سے زیادہ عام لوگوں تک پہنچے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام ،پارٹی عہدیداروں اور کونسلروں کی مشاورت سے سکیموں کی منظوری دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی اور عوام دوبارہ عمران خان کو وزیراعظم بنائیں گے انشاءاللہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں