ضمنی انتخابات

واربرٹن:ضمنی انتخابات حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوئے ، روبینہ آصف کھرل

واربرٹن(نمائندہ عکس آن لائن)مسلم لیگ(ن) ضلع ننکانہ صاحب شعبہ خواتین کی ضلعی صدراور سماجی کارکن روبینہ آصف کھرل نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوئے عوام نے حکومت کو بری طرح مسترد کر دیا اور حکومت کی ناکامی کا جنازہ نکال دیا حکومت کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو گیا ہو گا عوام نے ووٹ کے ذریعے اس حکومت سے انتقام لیا جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے انشاءاللہ آنے والے انتخابا ت میں مسلم لیگ ن ہی کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ اور وزیر آباد کی عوام نے ثابت کردیا کہ آج بھی میاں نواز شریف ان کے دل میں رہتے ہیں اور ان کو میاں نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد اور یقین ہے انشاءاللہ اگر 2023 میں شفاف انتخابات ہوئے تو پاکستان مسلم لیگ نون کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت بنا کر عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں